اب اسلام آباد کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں، پی آئی اے کا لاہور سے سکردو پروازیں شروع کرنے کا اعلان
لاہور(27 مارچ 2021) پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں،اور ااب سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے۔پی آئی اے نے لاہور سے سکردو کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔وسطی اور جنوبی پنجاب کے سیاحت کے دلدادہ افراد کے لیے لاہور سے سکردو جانے کے لیے اسلام آباد کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔
پی آئی اے لاہور سے سکردو کے لیے پروازوں کا کرایہ لاہور سے اسلام آباد تک کے فضائی سفر سے بھی کم رکھا گیا ہے۔لاہور سے ڈیڑھ گھنٹے میں سکردو 7500 میں سفر کو ممکن بنایا جائے گا۔پہلی تعارفی پرواز کل پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سسٹم میں ڈالی جائے گی۔
سکردو کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ سے پہلے ہفتے میں 2 پروازیں جاتی تھیں۔اس اقدام سے سکردو گلگت استور جیسے مقامات سیاحوں کے لئے آسانی پیدا کی گئی۔
خیال رہے کہ اسکردو ایئرپورٹ 71 سال سے صرف ڈومیسٹک پروازیں آپریٹ ہورہی ہیں۔ اسکردو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے ایئر بس 320 طیارہ بھی لینڈ کرچکا ہے۔اسکردو ایئرپورٹ کا شمار دنیا کے بلند ایئرپورٹس میں کیا جاتا ہے، یہ 7 ہزار فٹ بلندی پر واقع ہے۔ دوسری جانب بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے دوبارہ سے فعال شدہ سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن 2 ہفتوں کیلئے منسوخ کردیا گیا ۔
سیدو شریف ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کی منسوخی کا فیصلہ کورونا پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق سیدو شریف ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن کی بحالی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے تھے۔پاکستان ایئر لائن نے 17 سال بعد سیدو شریف ایئر پورٹ سے 26 مارچ سے فلائٹ آپریٹ کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔