اسلام آبادپاکستانپنجاب

پولیس نے قبضہ مافیا گروہ کے سرغنہ منشا بم کے تین بیٹوں کو گرفتار کر لیا

لاہور(27 مارچ 2021) پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کرنے پر پنجاب پولیس ایکشن میں آگئی۔منشا بم کے تینوں بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق منشا بم کے بیٹے عمر ،عاصم اور طارق نے ایک شہری کے پلاٹ پر قبضے کی کوشش کی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں نے شہری سے گن پوائنٹ پر سونے کی چین اورنقدی بھی چھینی تھی۔
ملزموں کے قبضے سے جدید اسلحہ برآمد کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کچہری میں ملک منشا عرف منشا بم اور اس کے بیٹوں کے خلاف قبضے کے تیرہ مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔عدالت نے ملزموں پر 9 مقدمات میں فرد جرم عائد کرتے ہوئے دیگر دو مقدمات میں ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔
اس سے قبل 16 نومبر 2020ء کو لاہور پولیس نے قبضہ مافیا کے سرغنہ منشا بم کے چار بیٹوں کو گرفتار کیا تھا جببکہ منشا بم خود فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ دو سال اپنے بہنوئی کی لاہور میں واقعہ زمین قبضہ گروپ سے نہیں چھڑوا سکے جس کے بعد انہوں نے یہ کام سرانجام دینے کے لیے عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا جنہوں نے اس کام کو بخوبی انجام دیا۔ وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر نہ صرف عمران خان بلکہ سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ پر بھی کافی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بہنوئی کی زمین تو قبضہ مافیا کے چُنگل سے چُھڑوالی لیکن اُن ہزاروں معصوم لوگوں کا کیا ؟ جن کی زمینوں پر قبضہ مافیا نے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں اور وہ اس سلسلے میں کچھ نہیں کر پا رہے کیونکہ اُن کا نہ تو کوئی سیاسی اثر و رسوخ ہے اور نہ ہی کسی تھانے میں اُن کی کوئی شنوائی ہوتی ہے۔
یہی نہیں سی سی پی او عمر شیخ کو بھی ہدف تنقید بناتے ہوئے یہی کہا گیا کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بہنوئی کی زمین تو قبضہ مافیا سے چُھڑوالی لیکن انہیں عام شہریوں کے مسائل پر بھی توجہ دینی چاہئیے کیونکہ اُن کا کوئی پُرسان حال نہیں ہے ۔ جس کے بعد اب لاہور پولیس کی جانب سے قبضہ مافیا کے سرغنہ اور دہشت کی علامت سمجھے جانے والے منشا بم کے بیٹوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close