سندھپاکستان

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورہا کردیا گیا

کراچی (27 مارچ 2021) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کورہاکردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا نیا ریلیز آرڈر جاری کیا گیا ، جیل حکام رہائی کا پروانہ لے کر جناح ہسپتال پہنچے ، جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی کو رہا کیا گیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سب سے پہلے اپنے کارکنان سے ملنے جاوَں گا ، میرے 4 کارکنان جیل میں ہیں ان سے بھی ملاقات کروں گا۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور اپوزشین لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کی تھی ، سندھ ہائیکورٹ میں حلیم عادل شیخ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے دونوں مقدمات میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی ضمانت منظور کر لی ، سندھ ہائی کورٹ نے ضمانت منظوری کیے جانے کے بعد حلیم عادل شیخ کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
یاد رہے کہ کراچی ملیر پولیس نے پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ کو کراچی سے گرفتار کیا ، ایس ایس پی ملیر کا کہنا تھا کہ حلیم عادل کو پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، حلیم عادل کے خلاف مبینہ ہنگامہ آرائی کے 2 مقدمات تھانہ میمن گوٹھ اور تھانہ گڈاپ سٹیدرج میں درج کیے گئے تھے ، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جمیل احمد نے ایس ایس پی ملیرآفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایس پی ملیرنے اطلاع دی کہ حلیم عادل شیخ کو گرفتارکیا ، مبینہ ہنگامہ آرائی کرنے پر حلیم عادل شیخ کیخلاف دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔
بتایا گیا کہ ایک مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ اور دوسرا مقدمہ گڈاپ سٹی میں درج ہے ، ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کو پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ، حلیم عادل شیخ کو دو مقدمات میں گرفتار کیا گیا، ان پر ایک پرانا مقدمہ بھی درج ہے ، حلیم عادل شیخ کیخلاف مقدمات حال ہی میں درج کیے گئے تھے ، جب کہ گرفتاری کے بعد حلیم عادل شیخ کو متعلقہ تھانے منتقل کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close