اسلام آبادپاکستانپنجاب

نیب مریم نواز کو ویسے ہی ٹریٹ کرے جیسے دیگر ملزمان کو کرتا ہے.فواد چوہدری

اسلام آباد(27 مارچ ۔2021ء) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نیب مریم نواز کو ویسے ہی ٹریٹ کرے جیسے دیگر ملزمان کو کرتا ہے، سینیٹ الیکشن کے بعد سے نون لیگ والوں کا منہ بنا ہوا ہے، اگر انتخابی اصلاحات ہو جاتیں تو سینیٹ الیکشن مذاق نہیں بنتا، استعفیٰ استعفیٰ کھیل لیا اب آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، پیر سے نون لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے.
فواد چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن وزیر اعظم عمران خان کی بات مانتی تو آج ان کا مذاق نہ بنتا، ہم نے دواڑھائی سال استعفی استعفی کھیل لیا آب آگے چلیں، الیکشن اصلاحات سے متعلق نون لیگ نے ہماری بات مانی ہوتی توآج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا. فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ( ن)ایک بڑی سیاسی جماعت ہے لیکن آج کل بچوں کو دی ہوئی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو عمران فوبیا سے نکل کر اپنی خامیوں پر توجہ ڈالنی چاہیے انہوں نے کہا کہ جب بھی ہم مذاکرات کی بات کرتے ہیں تو یہ حکومت کو کمزور سمجھتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمارے پاس نوکریاں نہیں دوسری جانب لوگ نہیں جنہیں نوکریاں دے سکیں فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ پارلیمانی پارٹی سے کہتا ہوں مریم نواز کی سیاست آپ کو کہیں نہیں لے جائے گی، نواز شریف سے اور کوئی امید نہیں لندن کے ریستورانوں پر کتاب ہی لکھ دیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ نون لیگ کا ختم ہونا پاکستان کے مفاد میں نہیں، نون لیگ کا سینٹرل پنجاب کے باہر کوئی اثر و رسوخ نہیں رہا وفاقی وزیر نے کہا کہ قومی جماعتوں کا ختم ہونا پاکستان کے مفاد میں نہیں، آئیں انتخابی اصلاحات کی طرف بڑھتے ہیں.
فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو کمزور سمجھ کر آپ نے ہمیشہ منہ کی کھائی، اپوزیشن کو اپنی سیاست پر نظر ثانی کی ضرورت ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ سینیٹ الیکشن کا جس طرح مذاق بنا سب کے سامنے ہے، چیئرمین نیب جاوید اقبال کے آنے کے بعد نیب کا ادارہ بحال ہوا ہے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے کوشاں ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close