اسلام آبادپاکستانپنجاب

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں اضافہ: 4 ہزار 468 افراد میں وائرس کی تشخیص‘ 67 مریض انتقال کر گئے.این سی او سی

اسلام آباد(27 مارچ ۔2021ء) پاکستان میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ جاری ہے جبکہ ہیلتھ ورکرز اور 60 سال سے معمر افراد کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ اب 50 سال سے معمر افراد کی ویکسینیشن کے لیے 30 مارچ سے رجسٹریشن کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 20 جون 2020 کے بعد پہلی مرتبہ ملک میں گزشتہ روز 4 ہزار 400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 468 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 67 مریض انتقال کر گئے.
وائرس کی تشخیص کے لیے 25 مارچ کو مجموعی طور پر 44 ہزار 279 ٹیسٹس کیے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.09 فیصد رہی اور فعال کیسز بھی 42 ہزار384 تک جا پہنچے ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 49 ہزار 824 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بھی 14 ہزار 158 تک پہنچ گئی. گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 137مزید مریض صحت یاب بھی ہوئے اور اب تک صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 93 ہزار 282 ہو گئی ہے واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا.
جس کے بعد سے ملک میں وبا کے پھیلاﺅ میں اتار چڑھاﺅ جاری ہے اور اب تک بیماری کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں دریں اثنا ملک میں وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر کئی علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاﺅن اور اسمارٹ لاک ڈاﺅن لگایا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار بھی محدود کردیے گئے ہیں اس کے علاوہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close