اسلام آبادپاکستانپنجاب

مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد پر پہنچ گئی

اسلام آباد(27 مارچ ۔2021ء) ملک بھرمیں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ چھ ایک فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 15.35 فیصد پر پہنچ گئی ہے. ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، دالیں، گھی، ٹماٹر، چکن سمیت بائیس اشیا مہنگی ہوئیں جبکہ سات اشیا کی قیمتوں میں کمی اور بائیس میں استحکام رہا.
ہفتہ وار رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکن 21 روپے فی کلو مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 259 روپے86 پیسے پر پہنچ گئی جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے کے قریب پہنچ گئی. آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 9 روپے 72 پیسے اضافہ ہوا، گھی 2 روپے 88 پیسے فی کلو ، دال مسور ایک روپے فی کلو اور انڈے 61 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر 7 روپے 85 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، کیلا ایک روپے 49 پیسے، دہی 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا. حالیہ ہفتے دال چنا، تازہ دودھ، چاول، مٹن اور بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 16 روپے 42 پیسے فی کلو، پیاز 8روپے 81 پیسے اور آلو 79 پیسے فی کلو سستے ہوئے جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 9 روپے 48 پیسے سستا ہوا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close