اسلام آبادپاکستانپنجاب

سینیٹ میں چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے جہدوجہد کو نقصان پہنچایاگیا.مریم نواز


لاہور(27 مارچ ۔2021ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلی بار دیکھا سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا، سینیٹ میں چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لیاگیا ،افسوس کہ چھوٹے سے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جدوجہد کو نقصان پہچایا.
لاہور ہائیکورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ایک طرف لوگ آئین و قانون کی خاطر جدوجہد کر رہے ہیں اور دوسری طرف لوگ چھوٹے چھوٹے سے فائدے کے لیے بیانیے کو روند رہے ہیں، افسوس ہے کہ پیپلزپارٹی نے چھوٹے سے عہدے کے لیے جدوجہد کو نقصان پہنچایا، اسی چھوٹے سے فائدے اور عہدے کے لیے بی اے پی سے ووٹ لے لیا؟ پہلی دفعہ دیکھا لیڈر آ ف اپوزیشن سرکاری ارکان سے مل کر بنا.
لیگی رہنما نے کہا کہ کون جدوجہد کررہاہے قوم دیکھ رہی ہے، آپ کو یہ تسلیم کرناچاہیے کہ بی اے پی نے آپ کو ووٹ دیا، آپ کو باپ کے لوگوں نے باپ کے کہنے پر ووٹ دیا، چھوٹے سے عہدے کے لیے اصولوں کی قربانی دی گئی ہے، اصولوں پر چلنا اور قائم رہنا بڑی بات ہوتی ہے، آدھا تیتر اور آدھا بٹیر، کبھی یہ نہیں ہوسکتا، حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے (ن) لیگ، مولانافضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی دیگرجماعتیں ہی کافی ہیں.
مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری نے کہا کہ (ن) لیگ اور پی ڈی ایم مانے تو پنجاب میں عدم اعتماد کر کے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ بنا دیں، نوازشریف نے کہا تھا آئین و قانون نے جس دائرہ کار میں محدود کیا اسی میں رہیں ہم آئین کے لیے جدوجہد کرنے والے ہیں. واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ضمانتی مچلکے جمع کرانے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 24 مارچ کو مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی.
لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا عدالت نے دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی مریم نواز کی طرف سے وکیل اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز نے لاہور ہائیکورٹ میں دلائل دیئے تھے. یاد رہے کہ 24مارچ کو لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کی 12 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا تھا عدالت نے دس لاکھ کے دو مچلکوں کے عوض مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی درخواست گزار مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب نے دو انکوائریز میں 26 مارچ کو طلب کیا ہے، حکومت کے دباﺅ پر نیب درخواست گزار کو گرفتار کرنا چاہتا ہے، نیب حکومت کے اشارے پر سیاسی مخالفین کو ٹارگٹ کر رہا ہے.
مریم نواز کا درخواست کے متن میں کہا گیا تھا کہ عمران خان حکومت کو بچانے کیلئے نیب درخواست گزار کو 26 مارچ کو گرفتارکرسکتا ہے، نیب نے 15 سو کنال اراضی سے متعلق انکوائری شروع کر رکھی ہے، انکوائری میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں مگر گرفتاری کا خدشہ ہے. نیب میں طلبی کا نوٹس ملنے کے بعد گزشتہ دنوں مریم نواز کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا گڑ بڑ کی گئی تو بھرپور مقابلہ کرینگے، جو نواز شریف کے بارے میں بات کرئے گا اسکی زبان کھینچ لیں گے، تم ڈیڑھ سال اور رک گئے تو تمہارا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نیب طلبی کی جو وجوہات بتائی گئی ہیں اس نے نیب کو بے نقاب کردیا ہے، کیا نیب اداروں کی خدمت اور ترجمانی کے لیے بنا ہے؟.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close