اسلام آباددنیاپاکستان

اسرائیل میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی

تل ابیب(27 مارچ ۔2021ء) اسرائیل میں دو سالوں میں چوتھی بار منعقد ہونے والے انتخابات میں بھی کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرسکی مبصرین کا یہ خیال ہے کہ ایسی صورتحال میں پارلیمانی تعطل کو دور کرنے کی کنجی ممکنہ طور پر ایک عرب مسلم جماعت کے ہاتھ میں ہے. امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے حالیہ انتخابات کے نتائج اور وزیر اعظم نیتن یاہو کا مستقبل اب بظاہر چند نشستیں حاصل کرنے والی چھوٹی جماعتوں کے ہاتھوں میں ہے جن میں ایک نئی ابھرتی ہوئی عرب مسلم جماعت بھی شامل ہے جسے Ra’am کے نام سے جانا جاتا ہے اس جماعت کو انتخابات میں چار نشستیں حاصل ہوئی ہیں.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی جماعت کو اپنے انتہائی قدامت پسند اتحادیوں کے ساتھ پارلیمانی انتخابات میں 52 نشستیں حاصل ہوئی ہیں اسرائیلی پارلیمان کی جسے کنیسٹ بھی کہا جاتا ہے کل 120 نشستیں ہیں نیتن یاہو کی مخالف منقسم جماعتیں ہیں جنہیں حاصل ہونے والی مجموعی نشستوں کی تعداد 57 ہے جبکہ کسی بھی فریق کو پارلیمان میں حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستیں حاصل نہیں ہو سکیں.
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اب پلڑا دو چھوٹی جماعتوں کے حق میں جھکا ہے ان میں سے ایک نییتن یاہو کے پرانے اتحادی کی قیادت میں قدامت پسند یمینا نامی جماعت ہے جسے 7 نشستیں ملیں ہیں اور دوسری یونائیٹد عرب اسلامسٹ جماعت ہے جسے عام طور پر Ra’am کے نام سے جانا جاتا ہے ” دی اسرائیل ٹائمز “کے مطابق اس کی وجہ سے Ra’am کے لیڈر منصور عباس غیر متوقع طور پر بادشاہ گر کے کردار میں آ گئے ہیں روایتی طور پر اسرائیل میں عرب جماعتیں حکومتی تشکیل میں اپنا اثر قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہو ئیںجریدے کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی سیاسی جماعتوں نے اس امکان پر غور کرنا شروع کیا ہے کہ کیا کوئی عرب مسلم جماعت حکومت کی تشکیل اور نیتن یاہو کے مستقبل کی آئندہ سیاسی سمت کا تعین کرسکتی ہے؟.
اسرائیل میں حکومت سازی کے لیے 120 نشستوں پر مشتمل پارلیمان میں 61 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے اگر کوئی جماعت ایوان میں 61 ارکان کی حمایت حاصل نہ کر سکے تو دوبارہ انتخاب لڑنا ہوتا ہے گزشتہ دو برس کے دوران اسرائیل میں کسی جماعت کی ایوان میں واضح اکثریت نہ ہونے کی بنا پر تین انتخابات ہو چکے ہیں اور منگل کو الیکشن کی یہ چوتھی کڑی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close