خیبر پختونخواہپاکستان

جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں .حافظ حسین احمد

پشاور(27 مارچ ۔2021ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے تمام دھڑے ختم کرکے انٹرا پارٹی الیکشن کرائے جائیں جے یو آئی کو بھی موروثی جماعت بنانے کی کوشش کی گئی. پشاورمیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو صدارتی الیکشن لڑنے سے منع کیا تھا پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ہے مولانا فضل الرحمان فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کی طرف لوٹیں.

پشاور میں جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کے موقع پر گفتگو کے دوران حافظ حسین احمد نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں مولانا فضل الرحمان اور ان کے بیٹے کو قومی اسمبلی انتخابات سے روکا لیکن مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے کہنے پر انتخابات میں حصہ لیا. حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی ساکھ کو بچانے کے لیے لگے ہوئے ہیں جبکہ جے یو آئی میں نظریات کی سیاست کو نقصان پہنچا انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا شیرازہ بکھر گیا ہے.
حافظ حسین احمد نے سوالیہ انداز میں کہا کہ مریم نواز کی کیا قابلیت ہے؟ پارٹی کی بڑی شخصیات مریم نواز کے پیچھے کھڑی ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں اور مولانا شیرانی مولانا فضل الرحمان سے پہلے پارٹی کے رکن بنے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close