اسلام آبادپاکستانپنجاب

این اے 75 ڈسکہ ، ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے نیا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

اسلام آباد (27 مارچ 2021) این اے 75 ڈسکہ میں ایک بار پھر سے ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن کمیشن نے نیا سیکیورٹی پلان تیار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 75 کے ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن کمیشن نے نیا سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے ، جس کے تحت حلقے میں ضمنی الیکشن فوج کی سیکیورٹی میں کرایا جائے گا، اس مقصد کیلئے این اے 75 ڈسکہ میں 3 فیزز میں سیکیورٹی انتظامات ہوں گے۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 75میں پولیس پہلے ، رینجرز دوسرے اور پاک فوج تیسرے فیز میں تعینات ہوگی جب کہ فوج اور رینجرز جوان پولنگ اسٹیشنز کے باہر تعینات ہوں گے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 75ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کے لیے 10 اپریل کو ہونے والی پولنگ تو روک دی ہے ، تاہم حلقے میں دوبارہ انتخاب کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار ہے ، چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا ، جس میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے ری پولنگ کے فیصلے کو معطل کر دیا ہے اور سپریم کورٹ نے این اے 75 ڈسکہ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول ملتوی کر دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی ، اس دوران ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے وکیل سلمان اکرم راجا نے ویڈیو لنک کے ذریعے دلائل دیئے ، جس کے بعد عدالت نے الیکشن کمیشن کے ری پولنگ کے فیصلے کو معطل کیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ موجودہ کیس کے فیصلے میں وقت درکار ہے ، سلمان اکرم راجا کے دلائل ابھی جاری ہیں، ن لیگی امیدوار نوشین افتخار کے علاوہ باقی فریقین کو بھی سننا ہے ، حلقے میں دوبارہ پولنگ کا فیصلہ الیکشن کمیشن کا برقرار ہے ، لیکن فی الحال 10 اپریل کا فیصلہ ملتوی کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close