ماہرین کا دعویٰ ہے کہ موجودہ کورونا ویکسین غیر موثر ہے
ڈاکٹر عطاء الرحمن : نے انکشاف کیا ہے کہ وائرس نے تیزی سے اپنے ڈھانچے کو تبدیل کردیا ہے ، لہذا یہ ویکسین غیر موثر ہوسکتی ہے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس ہر دو سے تین ہفتے کے بعد شکل تبدیل کر رہا ہے، ویکسین مختلف اشکال کو کافی حد تک کور کر لیتی ہے۔
انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر وائرس مسلسل شکل تبدیل بدلتا رہا تو موجودہ ویکسین شاید کارآمد نہ رہے اور ہو سکتا ہے ہر سال نئی ویکسین بنانی پڑے۔
ڈاکٹر عطاء الرحمان نے مزید کہا کہ سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دوسرے ممالک سے مل کر ویکسین بنانے چاہیے۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے اور رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم فرض نمازوں کے لیے مساجد کھلی رہیں گی جہاں ایس اوپیزکے تحت ہی نمازوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی اسی طرح شادیوں پر پابندی کے بعد بہت ساری شادیاں یا تو منسوخ کردی گئی ہیں یاشہریوں نے مختصرتقریبات میں قریبی رشتہ داروں کو مدعو کرکے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے
. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر میں 40,369 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4525 افراد کے نتائج مثبت آئے اسی دوران پاکستان میں عالمی وبا سے 41 اموات ہوئیں 28 مارچ کو پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 11.2 فیصد رہی.کووڈ 19 سے زیادہ متاثرہ شہر ہونے کی وجہ سے ان شہروں میں5 اپریل سے عید تک انڈور اور آﺅٹ ڈور شادی کی تقاریب اور سماجی اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی جبکہ اسلام آباد میں اس پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا ۔