Featuredپاکستان

پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس نے شدت اختیار کرلی ایک دن میں مزید 100 افراد جان کی بازی ہارگئے

پاکستان: میں کورونا کی شدت ، ایک دن میں 100 اموات جب کہ 4 ہزار84 نئے کیسز بھی سامنے آئے جس کے ساتھ ہی مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی طرف سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں اب تک کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ چکی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ، جن میں سے اس وقت فعال کیسز کی تعداد 48 ہزار566 ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی جہاں اب تک 6 ہزار319 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، صوبہ سندھ میں 4 ہزار495 ، صوبہ خیبر پختونخوا میں 2 ہزار319، صوبہ بلوچستان میں 207 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 563، جب کہ گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 350 افراد عالمی وباء سے انتقال کرچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 57 ہزار204، خیبر پختونخوا میں 86 ہزار 44 ، صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 65 ہزار158، صوبہ پنجاب میں 2 لاکھ 17 ہزار694، صوبہ بلوچستان میں 19 ہزار535، آزاد کشمیر میں 12 ہزار549 اور گلگت بلتستان میں 5ہزار16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

 

دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 7 دن کے نومولود بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ، پمز ہسپتال کی کورونا فوکل پرسن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق پمز ہسپتال میں کورونا سے متاثر نومولود کو داخل کیا گیا ہے جہاں کورونا سے متاثر ہونے والے 7 دن کے بچے کو آکسیجن پر رکھا گیا ہے ، تاہم بچے کی ماں کی حالت بہترہے اور وہ ہسپتال میں داخل نہیں ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں ایک سے 10 سال کی عمر کے بچوں میں بھی کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ، اسلام آباد میں ایک دن میں کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو گناہ کے قریب ہوچکی ہے ، جہاں ایک سے 10 سال کے 92 بچے کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بھی کورونا کی تیسری لہر کے متاثرین میں بچے بھی شامل ہیں ، شہر میں رپورٹ ہونے والے کیسز میں 4.79 فیصد بچے تھے ، لاہور میں اب تک 5301 بچے کورونا سے متاثر ہوئے ہیں ، ایم ڈی چلڈرن اسپتال پروفیسر سلیم نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کے کورونا وارڈ میں ایک ہی روز میں 4 بچے داخل ہوئے ، ان بچوں کی عمریں 2 ماہ ، ایک سال ، 5 سال اور 10سال ہیں ، جب کہ مجموعی طور پر صوبہ پنجاب میں کورونا سے متاثر ہ بچوں کی تعداد بھی بڑھنے لگی ہے جہاں کورونا سے متاثر ہ افراد میں 5 عشاریہ 9فیصد 15 سال سے کم عمر بچے ہیں جب کہ اب تک پندرہ سال سے کم عمر کے 12462بچے پنجاب میں کورونا سےمتاثر ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close