پاکستان

رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی

حکومت: نے رمضان المبارک میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رکھنے کا اعلان کردیا

تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد میں منعقدہ قومی حفظ و قرآت مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ مساجد کھلی رہیں گی ، رمضان المبارک اور قرآن کا آپس میں خاص تعلق ہے تاہم ضروری ہے کہ رمضان المبارک کے علاوہ عام دنوں میں بھی قرآن پاک کو زیادہ سے زیادہ پڑھا اور سنا جائے اسی لیے میری کوشش ہے ناچ گانے کے کلچر کو توڑنے کیلیے قران کا کلچر متعارف کرائیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ان کی وزارت کے شعبہ دعو و زیارت ونگ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں قیام الیل کا اہتمام کیا جا رہا ہے ، قیام الیل کی سعادت حاصل کرنے کے لیے وزارت نے تمام صوبائی حکومتوں بشمول گلگت بلتستان ، آزاد جموں کشمیر اور ضلع اسلام آباد سے حفاظ کرام کے نام طلب کیے گئے۔

دوسری جانب انٹرنیشنل پریس ایجنسی کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے پابندیوں میں اضافے کا اعلان کیا ہے اور رمضان المبارک میں اجتماعات پر پابندی ہوگی تاہم فرض نمازوں کے لیے مساجد کھلی رہیں گی جہاں ایس اوپیزکے تحت ہی نمازوں کی ادائیگی کی اجازت دی جائے گی اسی طرح شادیوں پر پابندی کے بعد بہت ساری شادیاں یا تو منسوخ کردی گئی ہیں یاشہریوں نے مختصرتقریبات میں قریبی رشتہ داروں کو مدعو کرکے تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

علاوہ ازیں این سی او سی نے ان شہروں کی فہرست جاری کی ہے جہاں یومیہ مثبت کیسز کی شرح آٹھ فیصد یا اس سے زیادہ ہے جن میں اسلام آباد، بہاولپور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاﺅالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، پشاور، سوات، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، صوابی، چارسدہ، ہری پور، مظفرآباد، میرپور اور کوٹلی شامل ہیںان شہریوں میں ایس او پیزپر سختی سے عمل درآمد کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ماسک کے بغیر گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close