پاکستان

چیف آف دی نیول اسٹاف پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار

چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اسلام آباد کے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کانفرنس کی صدارت کی

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال ، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری اور اپنے اہلکاروں کی تربیت اور فلاح و بہبود کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کانفرنس کے دوران نیول چیف نے ملک میں کورونا وائرس وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حکومتی پالیسیوں پر مکمل عمل درآمد کی بھی ہدایت کی۔

کانفرنس نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاک بحریہ کسی بھی طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close