چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
پاکستان کی جانب سےخریدی گئی کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ چین سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ خریدی گئی پہلی کھیپ میں سائنوفارم ویکسین کی پانچ لاکھ خوراکیں ہیں،کل مزید پانچ لاکھ خوراکیں پہنچائی جائیں گی۔
وزرات نیشنل ہیلتھ سروسز کے حکام کے مطابق پاکستان کی طرف سے چین سے خریدی گئی کورونا ویکسین کی مزید 40 لاکھ ڈوزز اپریل میں پاکستان پہنچیں گی۔چین سے مجموعی طور پر 15 لاکھ 60 ہزار ویکسین پاکستان پہنچ چکی ہیں جن میں سے 15 لاکھ ویکیسن چین کی طرف سے بطور امداد آئی ہے۔
وزارتِ صحت کی طرف سے خریدی جانے والی ویکسین پاکستان پہنچ گئی. معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ویکسین کی خوراکیں وصول کیں، اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا اب تک آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا کی تیسری لہر تیز ہوگئی ہے، ماسک کے استعمال، سماجی فاصلے اور ہجوم سے اجتناب سمیت وائرس سے بچاؤ کی ایک سٹریٹیجی ویکسی نیشن ہے، 30 مارچ سے ہم نے 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے بھی ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا ہے اور آہستہ آہستہ ان کا مرحلہ بھی آجائے گا،ویکسی نیشن کے مرحلے کو تیز کر رہے ہیں اور اسے ایسے مرحلے تک لے کر جانا چاہتے ہیں جہاں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو ویکسین لگ چکی ہو تاکہ بیماری کے پھیلاؤ میں اہم رکاوٹ پیدا کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے چینی دوستوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے چند ماہ قبل ویکسین نیشن کے آغاز کو ممکن بنایا، وہ آج بھی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں اور لگاتار ویکسین کی فراہمی ممکن بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ چینی ویکسین کو گزشتہ سال ڈرگ ریگولیشن اتھارٹی پاکستان (ڈی آر اے پی) نے ملک میں استعمال کی اجازت دی تھی۔
وزارت صحت کی طرف سے خریدی جانے والی ویکسین ساینوفارم کی پانچ لاکھ اور کین سائنو بائیو کی ساٹھ ہزار خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں-
اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کے ساینوفارم کی مزید 5 لاکھ خوراکیں کل پہنچ جائیں گی- اس کے علاوہ مزید لاکھوں ویکسین اپریل میں پہنچیں گی- pic.twitter.com/9pc49QYHs9
— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) March 31, 2021