Featuredپاکستان

لڑکیاں صرف کرکٹ بیٹ اور گیند اٹھانے کے بارے میں سوچے نہیں بلکہ اسے آزمائیں

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی چاہتی ہیں کہ لڑکیاں صرف کرکٹ بیٹ اور گیند اٹھانے کے بارے میں سوچے نہیں بلکہ اسے آزمائیں بھی

خواتین کو بااختیار بنانے اور تعلیم کے لئے سرگرم عمل ہونے کے لئے مشہور ملالہ یوسفزئی نے نوجوان خواتین پر زور دیا کہ وہ خود پر اعتماد کریں۔

طالبان کے جان لیوا حملے میں موت کو شکست دینے والی سوات کی 24 سالہ ملالہ نے اسکائی اسپورٹس کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ خواتین کو ان کی صنف کی بنیاد پر کبھی بھی کھیل سے مایوس نہیں ہونا چاہئے۔

یہ بھی پرھیں :خیبر پختونخوا اسمبلی میں شادی سے متعلق ملالہ یوسفزئی کے بیان پر بحث

ملالہ نے کہا، ‘آج بھی جب ہم اس اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹرز کو کھیلتے ہوئے دیکھتے ہیں، تو وہ وہاں موجود تمام لڑکیوں کیلئے یہ پیغام ہوتا ہے کہ وہ کھیلوں میں حصہ لے سکتی ہیں، وہ کھلاڑی بن سکتی ہیں، وہ جس کھیل کو چاہیں کھیل سکتی ہیں۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی متعدد رول ماڈل خواتین موجود ہیں جو تاریخ کو بدل رہی ہیں، اور کھیل اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔

ملالہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہم خواتین کو خواب دیکھنے سے نہ روکیں۔
انہوں نے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسے ضرور آزمائیں اور اگر اس سے لطف اندوز ہوتی ہیں تو ضرور کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close