Featuredاسلام آبادپاکستان

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا قوم کے نام آخر پیغام

اسلام آباد : محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے آخری پیغام میں لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے بننے والے اسپتال کے انتظامات سنبھالنے کے لئے نئی ٹیم بنانے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے وفات سےقبل آخری پیغام میں کہا کہ پاکستانی بہن بھائیوں آپ سب جانتے ہیں کہ میں بیمار ہوں، لاہور میں اے کیو خان ٹرسٹ کے نام سے اسپتال بنا رہا ہوں۔

ڈاکٹر عبدالقدیر کا کہنا تھا کہ اسپتال میں بنائی جانے والی پہلی ٹیم ختم کرنے اور اسپتال کے انتظامات سنبھالنے کے لئے نئی ٹیم بنانے کا اعلان کرتا ہوں، گزشتہ ٹیم کو اسپتال کے انتظامات چلانے کا اختیار نہیں ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ روز ڈاکٹرعبد القدیر خان کی طبیعت اچانک خراب ہونے کے باعث 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

بعد ازاں ایٹمی سائنس داں قومی ہیرو پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایچ ایٹ قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت سمیت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ن نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبد القدیر کے انتقال پر اظہارافسوس کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close