پاکستان

بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کیخلاف ورزی کر رہا ہے، ملیحہ لودھی

نیویارک: امریکہ میں تعینات پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر  ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے اورکشمیرکے علاقائی خدوخال تبدیل کررہاہے،اقوام متحدہ کے فوجی مبصربھارتی فوج کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق  اپنے ایک بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیرسے متعلق اقوام متحدہ کے بیان کاخیرمقدم کرتے ہیں،سرتاج عزیزکاخط اقوام متحدہ کے حکام تک پہنچادیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہاہے،بھارت کشمیرکے علاقائی خدوخال تبدیل کررہاہے،اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close