پاکستان

بھارت نے مذاکرات معطل کرکے تعلقات مزید خراب کیے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان سے خود مذاکرات معطل کیے اور اسے ایسا کرکے کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ تعلقات مزید خراب ہو رہے ہیں، بھارت جب تیار ہو پاکستان اس سے بات چیت کیلئے تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ افیئر ز کونسل کے تحت پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بل پر انسانی حقوق کی سنگین کیخلاف ورزیاں کر رہا ہے، بھارتی فوج پیلٹ گن کے ذریعے تقریباً ایک ہزار کشمیریوں کو نابینا کر چکی ہے اور یہ مظالم قابض فوج کےخلاف کشمیریوں میں نفرت پیداکر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری جدو جہد مقامی ہے اور پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور سیاسی واخلاقی مدد جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکاسے تعلیم، صحت، انسداد دہشتگردی اوردفاع کے شعبے میں گہرے تعلقات ہیں، پاک امریکا باہمی تعلقات بڑی اہمیت رکھتے ہیں ماضی میں پاکستان امریکا تعاون کا مثبت نتیجہ نکلا ۔ امریکا پاکستان کاسب سے بڑا تجارتی پارٹنرہے ، امریکامیں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہیں۔ اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورت حال میں قابل ذکر بہتری آئی ہے اور دہشتگردی میں نمایاں کمی سے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثر پڑا جبکہ عالمی کریڈٹ ایجنسیوں نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ منفی سے مثبت کردی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا میں پانچویں بڑی ایکسچینج کے طور پر ابھرا ہے اور انڈیکس پہلی بار52 ہزارپوائنٹس کی بلندترین سطح پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close