بلوچستان

عبدالجمید اچکزئی اور سب انسپکٹر کے اہلخانہ کے درمیان ہونے والے صلح نامے کا پول مقتول اہلکار کے بیٹے نے کھول دیا

کوئٹہ : کوئٹہ میں ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی اور سب انسپکٹرحاجی عطااللہ کے اہلخانہ کے درمیان ہونے والے صلح نامے کا پول ان کے بیٹے معظم علی نے کھول دیاہے ،ان کا کہناتھا کہ دھوکے سے سادے کاغذ پر دستخط لیے گئے ،کسی صورت اپنے والد کا خون معاف نہیں کریں گے ،عیدی کے دھوکے میں دو لاکھ روپے دیئے گئے اور سادہ کاغذ پر یہ کہہ کر دستخط لیے گئے کہ یہ صلح نامہ نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی عطاللہ کے بیٹے معظم علی نے کہا کہ سادے کاغذ پر دادا اور چچا سے دھوکے سے دستخط کروائے گئے ،کسی صورت خون معاف نہیں کریں گے ،سپریم کورٹ ہمیں انصاف ضرور فراہم کرے گا ،نہ صلح کی ہے اور نہ ہی صلح کرنا چاہتے ہیں ۔

 معظم علی کا کہناتھا کہ ڈپٹی کمشنر زیارت محمد رفیق عید ملنے اور اظہار تعزیت کرنے آئے تھے،ڈی سی نے بچوں کی عیدی کے طورپر2 لاکھ روپے دیے تھے ، اور دھوکے سے دادا اور چچا سے سادہ کاغذ پر انگوٹھے لگوا لیے جبکہ ہم نے نہ تو صلح کی ہے اور نہ ہی کریں گے ۔نجی ٹی و ی کا کہناہے کہ ہماری ان کے اہل خانہ کے دیگر اراکین سے بھی گفتگو ہوئی ہے اور ان کا بھی یہی کہناہے کہ یہ صلح نامہ عبدالمجید اچکزئی کی جانب سے خود لکھا گیاہے اور یہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے ۔

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل میڈیا میں خبر آ ئی تھی کہ دونوں فریقین کے درمیان تحریر ی صلح نامہ ہو گیاہے ،جس کے مطابق ٹریفک وارڈن کے بیٹے کو سرکاری نوکری دی جائے گی اور ان کو رہنے کیلئے پولیس لائن میں سرکاری کواٹر بھی دیا جائے گا ۔صلح خانہ میں یہ بھی درج کیا گیاہے کہ ٹریفک سارجنٹ کے اہل خانہ مقدمہ میں عبدالمجید اچکزئی کے ساتھ تعاون کریں گے ۔واضح رہے کہ ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور چند روز قبل انہو ں نے اپنی گاڑی سے سڑک پر کھڑے ٹریفک وارڈن کو کچل دیا تھا جس پر چیف جسٹس آف پاکستان سپریم کورٹ نے بھی اس کا ازخود نوٹس لے لیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close