بلوچستان
افغانستان کے دارالخلافہ میں ہزارہ نسل کشی جاری ہے : آغا رضا
کوئٹہ : کابل کو ایک بار پھر شیعہ ہزارہ قوم کے خون سے لہولہان کر دیا گیا ہے
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر آغا رضا نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم کے خون ناحق سے کابل کی زمین ایک بار پھر سیراب ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم کے خون ناحق سے کابل کی زمین ایک بار پھر سیراب ہوگئی ہے۔ افغانستان کے دارالخلافہ میں ہزارہ نسل کشی جاری ہے۔
آغا رضا نے مزید کہا کہ کابل کے تعلیمی مرکز ممتاز ٹریننگ سینٹر اور اس کے فوراً بعد دشت برچی میں ہزارہ عبدالرحیم شہید اسکول کے باہر اور اندر دو دھماکوں کے نتیجے میں شہید ہونے والی معصوم جانوں کا شدید رنج ہے۔ اس افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔