بلوچستان

ممبران پورا نہ ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد ناکام

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد ابتدائی مرحلے میں ہی ناکام ہوگئی۔

بلوچستان اسمبلی وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے اکثریت حاصل نہ کرسکی، تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے لیے مطلوبہ اراکین کی تعداد 13ہونی تھی لیکن جام کمال گروپ اسمبلی میں 13 ممبران کی تعداد پوری نہیں کرسکا۔

اسمبلی میں 11اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کی، آئین کے تحت 20 فیصد ممبران یعنی 13 اراکین کی اجازت سے اسمبلی میں قرار داد پیش کی جا سکتی ہے۔
ممبران پورا نہ ہونے پر وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوئی، اب آئندہ چھ مہینے تک وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے خلاف کسی قسم کا عدم اعتماد نہیں ہو سکتا ہے ۔

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل نے کی اور عدم اعتماد کی تحریک ظہور بلیدی نے پیش کی تھی۔ اسمبلی کا اجلاس پانچ گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close