بلوچستان

ترقیاتی عمل میں قبائلی رکاوٹوں کو دور کیا جائے، نواب ثناء اللہ زہری

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزراء سردار اسلم بزنجو، میر سرفراز احمد بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق، ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) ڈاکٹر عمر بابر، سیکرٹری فنانس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اجلاس کو پی ایس ڈی پی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال میں بیشتر جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمیں مکمل کرلی جائیں گی۔ موجودہ بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، ماہی گیری، مائننگ اور شاہراوں کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جس سے صوبے میں غیر معمولی ترقی آئیگی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی نے ہدایت کی تمام محکموں کو فنڈز کی بروقت فراہمی اور پی سی ون کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے۔ ترقیاتی عمل میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کیا جائے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ عوام کا پیسہ عوام پر ایمانداری سے خرچ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم سب تنخواہ لیتے ہیں تو ہمیں کام بھی ایمانداری اور لگن سے کرنا چائیے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close