بلوچستان

اگر بلوچستان کے نوجوانوں پر تعلیم کے دروازے بند کئے گئے تو دوسرا راستہ پہاڑوں کا ہوگا، نذیر بلوچ

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے کہ اگر بلوچستان کے نوجوان پر تعلیم کے دروازے بند کئے گئے تو پھر دوسرا راستہ پہاڑوں کا ہوگا۔ خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی میں ریٹائرڈ بریگیڈیئر جبکہ جامعہ بلوچستان کا وائس چانسلر حاضر سروس بریگیڈیئر ہے۔ کرپشن کا نوٹس نہ لینا جاری استحصالی سازشوں کا تسلسل ہے۔ گذشتہ ستر سالہ سازشوں کے تحت بلوچستان کے تمام شعبوں کو مفلوج بنا دیا گیا ہے۔ سیاست، علم، ذہانت اور شعور پر پابندی کا ماحول ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے پیچھے در پردہ قوتوں نے کرپشن کو رواج بناکر تعلیمی ادارے کو چھاونی بنا دیا ہے۔ طلباء کو حقوق کے لئے آواز بلند کرنے کی پاداش میں جیل و زندان میں بھیجا گیا۔ سکیورٹی کو آواز اور شعور دبانے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ریسرچ، تنقید اور تحریر پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔ طلباء کو یونیورسٹی میں پروگرام کے انعقاد تک کی اجازت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسپورٹس سمیت تمام امور کے فنڈز کو کرپشن کا شکار بنایا جا رہا ہے۔ ایک طرف تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے دعوے کئے گئے، لیکن اسمبلی کمیٹی کی طرف سے یونیورسٹی معاملات پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔ اس سے یہ واضح ہوگیا کہ بلوچستان اسمبلی کی حیثیت محض لکھا لکھایا بجٹ پاس کرنے کی حد تک ہے۔ بی ایس او کا کردار بلوچستان کی سیاست میں اہم رہا ہے۔ بی ایس او نے بلوچستان کو ہر دور میں قیادت فراہم کی ہے۔ موجودہ دور میں بھی بی ایس او شعوری اور علمی کردار ادا کرکے قومی جہدوجہد کو مضبوط بنائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close