بلوچستان

بلوچستان میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

بلوچستان میں آپریشن ردالفساد کے دوران دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ ایف سی بلوچستان نے صوبے کے مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے گزشتہ چار روز کے دوران کلیری دھل ،ڈیرہ بگٹی اور دشت کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، اس دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ آپریشنز کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں سے ملنے والے سامان میں آئی ای ڈیز، ڈیٹونیٹرز اور مواصلاتی آلات بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close