بلوچستان

اقوام متحدہ برما میں بربریت پہ خاموش کیوں، سردار یار محمد رند

شوران: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ جو سلوک کیا جا رہا ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ اس بربریت پر کیوں خاموش ہے۔؟ اقوام متحدہ کو اس کا فوراً نوٹس لینا چاہیے اور فوری طور پر امن فوج کو برما بھجوانا چاہیے۔ بلوچستان کے علاقے شوران میں عید ملنے والے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ جسطرح برما میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا اور زندہ جلایا جا رہا ہے، اسکی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ چند دنوں میں ہزاروں لوگوں کو ناحق شہید کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی طور پر اس مسئلے کو اٹھائے اور برما کے مظلوم مسلمانوں کے لئے موثر اقدامات کرے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط کے ذریعے اپنے تحفظات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ جس طرح برما میں مسلمانوں کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا اور زندہ جلایا جا رہا ہے، اسکی مثال دنیا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ چند دنوں میں ہزاروں لوگوں کو ناحق شہید کر دیا گیا۔ تمام اسلامی ممالک اس ظلم کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھائیں اور موثر اقدامات کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close