بلوچستان

دہشتگرد بوکھلاہٹ میں چھپ کر حملے کرتے ہیں، ثناء اللہ زہری

کوئٹہ: وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پنجگور میں ایف سی کے کانوائے پر حملے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے میں ایف سی کے اہلکاروں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نے واقعہ کو دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امن دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ تاہم دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔ دہشتگرد فورسز کی کامیاب کارروائیوں سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر چھپ کر حملے کر رہے ہیں۔ تاہم بچے کھچے دہشتگردوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ مادر وطن کے تحفظ کیلئے ایف سی اور دیگر سکیورٹی ادارے جانوں کے نذرانے پیش کرکے نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور جلد ملک و صوبے میں مکمل امن قائم ہوگا۔ ہم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلٰی نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالٰی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close