بلوچستان

ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے ایم پی اے عبدالحمید اچکزئی پہ فرد جرم عائد

کوئٹہ: عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے والے رکن بلوچستان اسمبلی عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی۔ کوئٹہ کی عدالت نے ٹریفک سارجنٹ کو کچلنے کے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی کو سیشن کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے عبدالمجید اچکزئی پر فرد جرم عائد کردی جب کہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر گواہوں کو پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ 20 جون 2017 کو پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی نے اپنی گاڑی سے ٹریفک سارجنٹ عطاءاللہ کو کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ پہلے تو پولیس ملزم کو گرفتار کرنے میں ٹال مٹول کرتی رہی تاہم بعدازاں میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ واقعے کا سپریم کورٹ نے بھی نوٹس لیا۔ ملزم عبدالمجید اچکزئی نے مقتول کے ورثا سے جعلی صلح کا ڈرامہ بھی رچایا جسے ورثا نے جھوٹا قرار دے دیا۔ بعدازاں ملزم کے خلاف یہ انکشاف بھی ہوا کہ اس کے خلاف 2009 میں اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔ عبدالمجید اچکزئی پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کا چچا زاد بھائی بھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close