بلوچستان

فنڈز کی عدم دستیابی، کوئٹہ میں شیڈول 33ویں قومی گیمز ملتوی

کوئٹہ: فنڈز کے ریلیز نہ ہونے کی وجہ سے کوئٹہ میں شیڈول 33ویں قومی گیمز کو نومبر کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کردیا گیا۔ پی او اے کے سیکرٹری خالد محمود کے مطابق پی او کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن کی قیادت میں پی او اے کے ایک وفد بلوچستان کے وزیر اعلی سے 25ستمبر کو ملاقات کرے گا اور ان سے نیشنل گیمز کے انتظامات کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔ اس کے بعد ہی نیشنل گیمز کا فائنل شیڈول جاری کیا جائے گا۔ توقع کی جاری ہے کہ اب گیمز 18-26نومبر تک منعقد ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close