Featuredبلوچستان

مون سون بارشو ں کو نیا سسٹم 13 جولائی کو بلوچستان میں داخل ہو گا

تیرہ جولائی کو مون سون کے نئےسسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی کے باعث ممکنہ سیلانی صورتال سے نمٹنے کے لئے محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کر دیا۔

مون سون بارشو ں کو نیا سسٹم 13 جولائی کو بلوچستان میں داخل ہو گا۔ اس دوران 17 جولائی تک بلوچستان کے علاقے بارکھان، لورلائی، قلات، ژوب، لسبیلہ، آواران، اور موسیٰ خیل میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔ تیزہواوں اورموسلادھار بارش کے باعت ندی نالوں میں تغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ ڈہٹی کمشنرزکومراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جائے ۔

پی ڈی ایم اے نے 13جولائی سے 17جولائی تک سیاحوں کو غیرضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close