بلوچستان
بلوچ قوم پر ست رہنما نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور
کوئٹہ: بلوچ قوم پر ست رہنما نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت منظور،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ میں جسٹس نواز مری قتل کیس میں نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے نوابزادہ گزین مری کی عبوری ضمانت 10 لاکھ کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔ کیس کی آئندہ سماعت 5 اکتوبر کو ہو گی۔ واضح رہے کہ نوابزادہ گزین مری کو جسٹس نواز مری قتل کیس میں 22 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا جب گزین مری 18 سالہ خودساختہ جلاوطنی ختم کرکے وطن پہنچے تھے۔