بلوچستان
رہنما نیشنل پارٹی جان بلیدی کے قافلے پر حملہ، 3 افراد شدید زخمی
بلیدہ: نامعلوم ملزمان نے نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات جان بلیدی کے قافلے پر فائرنگ کی ہے۔ جس کے نتیجہ میں بیٹے اور دو محافظوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں جبکہ حملے میں جان بلیدی خود محفوظ رہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں بلیدی کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات جان بلیدی کے قافلے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجہ میں جان بلیدی بال بال بچ گئے جبکہ ان کے بیٹے اور دو محافظوں سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔ نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات جان بلیدی کا کہنا ہے کہ میں خیریت سے ہوں۔ جب قافلے پر حملہ ہوا تب ہم بلیدہ سے تربت آرہے تھے۔