بلوچستان
شہباز تاثیر ہوٹل میں اکیلے آئے اور کھانا کھایا :ہوٹل مالک
کوئٹہ : سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو کوئٹہ کے جس ہوٹل سے بازیاب کروایا گیاہے اس کے مالک کا کہناہے کہ شہباز تاثیر ہوٹل میں اکیلے آئے تھے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ہوتل مالک کا کہناہے کہ شہباز تاثیر ہوٹل میں اکیلے آئے تھے اور انہوں نے کھانا کھایا اور کھانے کا 350روپے بل بھی ادا کیا ۔ہوٹل مالک کا کہناتھا کہ شہباز تاثیر نے کھانا کھانے کے بعد ان سے کال کرنے کیلئے موبائل فون مانگا ۔واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسزنے کوئٹہ کے قریبی علاقے کچلاک میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے شہباز تاثیر کو بازیاب کروالیاہے جبکہ انہیں کچھ ہی دیر میں لاہور کیلئے روانہ کیا جائے گا۔