بلوچستان
اب تک کی اطلاعات کے مطابق مستونگ دھماکا خودکش تھا: نگراں وزیر داخلہ بلوچستان
کوئٹہ: دھماکےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پوری کوشش تھی کہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
نگراں وزیر داخلہ بلوچستان زبیر جمالی کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق مستونگ دھماکا خودکش تھا۔
کوئٹہ میں ٹراما سینٹر کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے میں اموات 30 اور 40 کے درمیان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹراما سینٹر میں 52 زخمیوں کو لایا گیا، 5 زخمی دم توڑ گئے۔
زبیر جمالی نے مزید کہا کہ دھماکےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، پوری کوشش تھی کہ ایسے واقعات نہ ہوں۔
نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے سانحۂ مستونگ پر صوبے بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے، اس دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔