بلوچستان

گوادر میں کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز نےکارروائی میں اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔

خفیہ اطلاع پر پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر میں علی الصبح ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

کارروائی کے دوران گاڑی کا پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑکر فرار ہو گئے جب کہ گاڑی سے 743کلوگرام چرس اور57کلوگرام میتھ آئس برآمد ہوئی ہے۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت21.84 ملین ڈالر (اربوں روپے) بنتی ہے۔
ترجمان کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ بشمول منشیات کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردارادا کر تی رہے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close