بلوچستان

افغانستان مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے

ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، وزیر اطلاعات

کوئٹہ:  افغانستان میں خانہ جنگی ختم ہوچکی، تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا، افغان حکومت تارکین وطن کی باعزت آباد کاری کو یقینی بنائے۔

وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے، افغانستان مطلوب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرے، ہمارے بھائی چارے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا فیصلہ اٹل ہے، افغان سرزمین پر ایک بار پھر پاکستان کیخلاف سازشیں تیار کی جارہی ہیں، افغانستان اپنی سرزمین پر موجود دہشت گردوں کیخلاف کارروائی نہیں کررہا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خانہ جنگی ختم ہوچکی، تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا، افغان حکومت تارکین وطن کی باعزت آباد کاری کو یقینی بنائے، حکومت پاکستان تمام تارکین وطن کو سہولیات فراہم کررہی ہے۔

خیال رہے کہ 31 اکتوبر کو ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد غیر قانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد غیرقانونی افغان شہری واپس جا چکے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close