بلوچستان

بلوچستان کے کئی سیاسی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شامل

کوئٹہ: سابق صدر آصف زرداری نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

بلوچستان حکومت کے سابق وزیر سرفراز ڈومکی نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سردار سرفراز ڈومکی جام کمال حکومت میں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے صوبائی وزیر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر نصیب اللّٰہ مری بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں، نصیب اللّٰہ مری کا تعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تھا۔

سرفراز ڈومکی کے ساتھ ساتھ نصیب اللّٰہ مری، میر حربیار ڈومکی، لیاقت لہڑی، ولی خان اچکزئی، علاء الدین کاکڑ اور دیگر رہنما بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔

آصف زرداری نے سیاسی رہنماؤں کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close