بلوچستان
کوئٹہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ہڑتال، او پی ڈیز بند
کوئٹہ: شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کوئٹہ میں سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں ڈاکٹروں نے اعلان کیا ہے کہ ہر روز صبح 8 سے 11 بجے تک تین گھنٹے کے لئےعلامتی ہڑتال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ بولان میڈیکل کالج ٹیچرز ایکشن کمیٹی نے مطالبات کے حق میں ہڑتال کی کال دی ہے، جس کے نتیجے میں ہڑتال کے دوران صبح 8 سے 11 تک تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز بند رہیں گی۔ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔