بلوچستان
شہباز تاثیر کی بازیابی کے بارے میں غلط معلومات پر وزیر داخلہ چودھری نثار برہم ، تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے شہباز تاثیر کی رہائی کے بارے میں غلط معلومات پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
میڈیا نیوز کے مطابق چودھری نثار نے کہا ہے کہ آئی جی بلوچستان نے آپریشن سے بازیابی کی خبر کیوں دی۔اصل حقائق آپریشن کی خبر سے بالکل مختلف تھے۔انہوں نے تحقیقات کیلئے سپیشل سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی دو دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں قوم کے سامنے سچ کی عادت ڈالنی چاہئے۔