بلوچستان

اگر سلیکشن ہی کرنی ہے تو ہمیں بتادیں تاکہ ہم حصہ نہ لیں

کوئٹہ: شاہ زین بگٹی کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل پری پول دھاندلی کیلئے گراؤنڈ بنایا جارہا ہے۔

سربراہ جمہوری وطن پارٹی شاہ زین بگٹی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈیرہ بگٹی میں 21 پولنگ اسٹیشنز کو منتقل کیا جارہا ہے، 40 ہزار ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش ہورہی ہے، آراوز نے سیکیورٹی بنیاد پر پولنگ اسٹیشنز تبدیل کرنے کا جواز دیا۔

شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ انتخابات سے قبل پری پول دھاندلی کیلئے گراؤنڈ بنایا جارہا ہے، اگر سلیکشن ہی کرنی ہے تو ہمیں بتادیں تاکہ ہم حصہ نہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن، ڈی آراوز، آراوز کو تحریری درخواستیں دی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن ہماری درخواستوں پر عملدرآمد یقینی بنائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close