Featuredبلوچستان

پاکستانی وفد چابہار سے اجلاس چھوڑ کر واپس

کوئٹہ: ایران کی جانب فضائی حدود کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آنے کے بعد چابہار میں جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلا س ختم کردیا گیا۔ 

کوئٹہ سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستانی وفد اجلاس چھوڑ کر واپس وطن پہنچ گیا، پاکستانی وفد نے چابہار فری زون فیسٹول میں شرکت سے معذرت کرلی۔

پاکستانی وفد کی قیادت چیف کلکٹر کسٹم آفتاب اقبال میمن کر رہے تھے۔ 35 رکنی وفد میں ڈی سی گوادر اورنگزیب بادینی بھی شامل تھے۔

اسکے علاوہ گوادر اور کوئٹہ چیمبر آف کامرس کے نمائندے بھی وفد کا حصہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسلام آباد سے ہدایت ملنے کے بعد وفد وطن واپس آگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close