بلوچستان
کوئٹہ کی سبزی منڈی میں ایک اور دھماکہ
کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں دھماکا، جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو اور امدادی ٹیموں کو جائے حادثے کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دیگر ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بتایا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، جب کہ دھماکا خیز مواد سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔ دھماکا اتنا زوردار تھا کہ پولیس کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ پولیس اور ایف سی کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔