بلوچستان

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم اور احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کلب کے باہر اپنا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ آج ہم اپنی تحریک کے چوتھے مرحلے کے اختتام کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دھرنے کے خاتمے کے ساتھ ہی ہم اپنی تحریک کے پانچویں مرحلے کا اعلان کرتے ہیں۔ اگلے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر چینلز کے ذریعے اپنی تحریک کی آواز کو مزید اجاگر کریں گے۔

ماہ رنگ بلوچ نے آئندہ مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے مزید بتایا کہ 27 جنوری کو کوئٹہ میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close