Featuredبلوچستان

کوئٹہ: عوام کا مچھ میں دہشتگردوں کی حملے کی مذمت، فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی

کوئٹہ کے عوام نے مچھ میں دہشتگردوں کی حملہ کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

مچھ میں دہشتگردوں کی حملے پر ردعمل دیتے ہوئے کوئٹہ کے عوام نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے مچھ اور بولان کے علاقوں میں دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کیا، جس پر ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

عوام کا کہنا ہے کہ ہم مچھ میں معصوم لوگوں کی قتل کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم مچھ میں دہشتگردوں کے ہاتھوں لوگوں کی املاک کے نقصان کی مذمت کرتے ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ پسپا کردیا تھا، سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سےحملہ پسپا ہوا اوردہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

دوسری جانب دہشت گردوں کےمچھ بلوچستان میں ناکام حملے میں ہندوستانی را سے جڑے اکاؤنٹس سے متعلق ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے، جس وقت مچھ حملہ جاری تھا،را سے جڑے اکاؤنٹس نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ شروع کردیا اورسب سے پہلےحملے کی خبر اپنے اکاؤنٹس سے جاری کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close