بلوچستان
سکیورٹی فورسز کی کارروائی :بی ایل اے کا اہم رکن میراک بلوچ ہلاک، آپریشن میں2 جوان شہید
کوئٹہ : سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ ، مچھ اور سبی میں کارروائی کرتے ہوئے بی ایل اے کے اہم رکن میراک بلوچ کو ہلاک کر دیا ۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق میراک بلوچ قائد اعظم ریزیڈنسی حملے میں بھی ملوث تھا جبکہ میراک بلوچ ایف سی اور لیویز اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعات میں بھی مطلوب تھا۔خبر میں بتایا گیا ہے کہ آپریشن میں پاک فوج کے 60 جوانوں نے حصہ لیا اور آپریشن کا مقصد میراک بلوچ کو ٹارگٹ کر نا تھا جس میں پاک فوج کو کامیابی حاصل ہوئی۔میراک بلوچ ٹرینوں پر حملوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔
آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو جوان بھی شہید ہو ئے۔ذرائع کا کہناہے کہ میراک بلوچ کو ٹارگٹ کرنے کیلئے پہلے بھی چار آپریشن کئے جا چکے ہیں جس میں وہ بچ نکلتا رہا ہے تاہم پانچویں آپریشن کے دوران اسے ہلاک کر دیا گیا ہے۔