Featuredبلوچستان

بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ، 20 مزدور جاں بحق

بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی کانوں پر رات گئے سفاک دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے میں 20 مزدور جاں بحق جبکہ 7زخمی ہوئے۔

تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع دُکی میں کوئلے کی کانوں پر حملہ آوروں نے راکٹ لانچر،ہینڈگرینیڈ اور دیگر اسلحہ استعمال کیا،مشینوں کو بھی آگ لگا دی،جاں بحق مزدوروں کا تعلق ژوب،قلعہ سیف اللہ ۔ پشین ۔ لورالائی اورموسیٰ خیل سے تھا۔ لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے،واقعے کےخلاف آج دکی میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نےدکی میں بےگناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کی۔سرفراز بگٹی نے واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اوردہشت گردوں کےخلاف فوری و مؤثرکارروائی کا حکم دیا۔انہوں نے ہدایات دیں کہ مذکورہ علاقے کو سیل کرکےدہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے،دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے،اسی لیے وہ مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close