بلوچستان

بی این پی سربراہ اختر مینگل کا آئینی ترامیم کی حمایت سے انکار

بی این پی سربراہ اختر مینگل نے آئینی ترامیم کی حمایت سے انکار کردیا۔

مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ طاقت کے زور پر کرائی جانے والی کسی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے ۔ آئینی ترامیم خفیہ طریقےسےلائی جارہی ہیں، سوال یہ ہے ان ترامیم کوبنانےوالا کون ہے؟

بی این پی سربراہ نے کہا کہ آئین سازی کرنے والوں کو اپنے گمشدہ ارکان پارلیمنٹ کی کوئی فکر ہے ۔ جب تک ہمارے گمشدہ لوگ واپس نہیں آجاتے کسی سے کوئی مذاکرات نہیں کرسکتے ۔ گن پوائنٹ پرکسی سے مذاکرات کئے ہیں نہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close