بلوچستان
قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس، بلوچستان میں توانائی منصوبے پر فزیبلٹی رپورٹ طلب
اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے بلوچستان میں بجلی کا منصوبہ لگانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق طاہر مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی و ترقی کا اجلاس ہوا جس میں احسن اقبال نے شرکاءسے پوچھا کہ مغربی روٹ پر بجلی کا منصوبہ کہاں لگایا جائے؟ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شریک عثمان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان میں سورج بھی ہے اور ہرنائی میں کوئلہ بھی جس پر احسن اقبال نے کہا کہ پھر آپ فزیبلٹی لے کر آئیں تاکہ منصوبے پر کام آگے بڑھایا جا سکے۔