بلوچستان

غیرقانونی طریقے سے سرحد پار کرکے آنے والے 72 افغان شہری گرفتار

چاغی : لیویز کی  یہ کارروائی پاکستان میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے

سیکیورٹی اداروں نے سرحد کو غیرقانونی طریقے سے پار کرکے چاغی آنے والے 72 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

لیویز کے مطابق یہ کارروائی پاکستان میں غیر قانونی داخلے کو روکنے کے عزم کا مظہر ہے، تمام گرفتار شدہ افراد کو بارڈر کراسنگ براپچہ کے ذریعے افغانستان واپس بھیج دیا گیا۔

لیویز کے مطابق ضلع میں امن قائم رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات جاری رہیں گے، یکم جنوری سے 31 دسمبر تک 3826 غیرقانونی باشندے گرفتار کیے گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close