بلوچستان
بلوچستان حکومت نے 66دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقررکردی
کوئٹہ :بلوچستان حکومت نے 66دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقررکردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق بلوچستان حکومت نے کالعدم دہشتگردتنظیموں سے تعلق رکھنے والے 66دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقررکردی ۔سروں کی قیمت12لاکھ سے زائدایک کروڑتک مقررکردی گئی ہے، ان دہشتگردوں نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردکارروائیوں ،مسلح افواج پرحملوں ،معصوم شہریوں کونشانہ بنانے اورسرکاری املاک کونقصان پہنچنے کے واقعات میں ملوث تھے۔